Sunday, April 28, 2024

متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے سی ای او امجد اعوان کو ہٹانا موجودہ حکومت کیلئے امتحان

متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے سی ای او امجد اعوان کو ہٹانا موجودہ حکومت کیلئے امتحان
September 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ میں سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے منظور نظر سربراہ کی تعیناتی و توسیع میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔  عہدے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود امجد علی اعوان عہدے پر براجمان ہیں۔ متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امجد علی اعوان کو ہٹانا موجودہ حکومت کیلئے امتحان بن گیا۔ امجد علی اعوان وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر متبادل توانائی کے ادارے کی سربراہی پر قائم ہیں۔ عہدے کی معیاد 19  مئی 2018 میں ختم ہونے کے باوجود سی ای او اے ای ڈی بی امجد علی اعوان پانچ ماہ سے عہدے پر براجمان ہیں۔ پاور ڈویژن کی سمری میں امجد علی اعوان کو ہٹانے کی تجویز کو سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم فواد حسن فواد نے ہوا میں اڑا یا۔ وفاقی حکومت کی جگہ وزیر اعظم کی خواہش کو قابل عمل قرار دیا گیا۔ پانچ ماہ سے متبادل توانائی ادارے کے سربراہ کو چھے لاکھ روپے سے زائد ماہوار تنخواہ کی ادائیگی جاری ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی واضح رپورٹ کے باوجود امجد علی اعوان کو فواد حسن فواد نے متبادل توانائی محکمہ سونپ دیا۔ ایف آئی اے میں امجد علی اعوان کی کرپشن کے خلاف کیس بھی سست روی کا شکار ہو گیا۔ امجد علی اعوان کے خلاف وزارت توانائی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سمری ارسال کر دی۔