Friday, April 26, 2024

مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک

مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک
March 14, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)سی آئی اے صدر پولیس نے سبزہ زار لیاقت چوک میں ڈکیتی اور راہزنی کی در جنوں وارداتوں میں ملوث ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا ۔ سبزہ زار لیاقت چوک میں شہری سے کار چھین کر فرار ہونے والے ڈکیت عرفان کو سی آئی اے صدر پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مارا جانے والا ڈاکو ڈکیتی، راہزنی اور دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس نے ڈکیت کی لاش مردہ خانے میں جمع کرا دی ہے۔