Saturday, April 20, 2024

مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونیوالی عبدالقادر کے ورثا کا احتجاج

مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونیوالی عبدالقادر کے ورثا کا احتجاج
October 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں 24 اکتوبر کو مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے عبدالقادر کے اہل خانہ اورعزیزوں نے چھیپا سرد خانے کے باہر احتجاج کیا ، اغواء اورقتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر مقتول کے لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا۔ اسٹیل ٹاؤن کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر  اہل خانہ نے چھیپا سرد خانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عبدالقادر کے قتل میں ملث پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونیوالے مقتول کی  بیوی کا کہنا تھا کہ  عبدالقادر کو پولیس نے بدترین تشدد کرکے قتل کیا ہمیں انصاف  چاہئے ۔ دوسری جانب پولیس نے عبدالقادر کے اہل خانہ سے مذااکرات کئے جس پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے یقین دہانی پر چھیپا سردخانے کے باہر مقتول کے لواحقین نے 4 گھنٹے سے جاری احتجاج ختم کردیا۔