Friday, April 26, 2024

مبینہ پاکستانی ”جاسوس“ کبوتر کی گرفتاری کے چرچے عالمی میڈیا پر، سوشل میڈیا نے بھارت کی درگت بنا دی

مبینہ پاکستانی ”جاسوس“ کبوتر کی گرفتاری کے چرچے عالمی میڈیا پر، سوشل میڈیا نے بھارت کی درگت بنا دی
June 3, 2015
لاہور (92نیوز) کہتے ہیں پرندوں کےلئے کوئی سرحد معنی نہیں رکھتی مگر پرندوں کو اس بات کی خبر نہیں کہ تنگ نظر پڑوسی کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا۔ معصوم کبوتر کی گرفتاری پر جمہوریت کے نام نہاد چیمپئن بھارت نے جس بوکھلاہٹ اور خوف کا ثبوت دیا پوری دنیا میں اس کی جگ ہنسائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی روز گزرنے کے باوجود بھی اس معصوم پرندے کی گرفتاری کے چرچے ہیں اور دوسری جانب عالمی میڈیا میں بھی بھارت کی اس بےہودگی پر اس کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان سے ایک سفید کبوتر اڑ کر ہندوستان آیا اور سرحد پار کرتے ہی جاسوسی کے شبے میں دھر لیا گیا۔ ہو سکتا ہے کہ معصوم کبوتر صرف یہ دیکھنے آیا ہو کہ سرحد پار کبوتروں کی زندگی کیسی ہے لیکن بھارتی سورماو¿ں نے اسے قید کر لیا اور ہو سکتا ہے کہ اسے اپنی باقی ماندہ زندگی کسی کال کوٹھری میں گزارنا پڑے۔ کبوتر کی گرفتاری سے تو لگتا ہے کہ بھارتی پولیس کے خیال میں کبوتر اور جاسوسی طیارے میں زیادہ فرق نہیں ہوتا ۔ یوں ہے تو اب بھارتی فوج کو کبوتروں کے دو چار سکواڈرن ہی بنانے پڑیں گے اور کچھ تو سرحد کے قریب سے مفت میں ہی ہاتھ آجائیں گے۔