Thursday, May 2, 2024

مبینہ جنسی ہراسگی کا معاملہ، میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا

مبینہ جنسی ہراسگی کا معاملہ، میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا
May 12, 2018
لاہور (92 نیوز) گلوکارہ میشاء شفیع کی جانب سے مبینہ جنسی ہراساں کرنے کے الزام پر گلوکار علی ظفر نے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا ۔ گلوکارہ نے کہا کہ انہوں نے  جو الزامات علی ظفر پر لگائے ہیں وہ درست اور حقیقت پر مبنی ہیں ۔ اس کے جواب میں علی ظفر نے میشاء شفیع کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ لیگل نوٹس کا جواب دیتے ہوئے  میشاء شفیع نے کہا کہ وہ کسی صورت بھی الزام واپس نہیں لیں گی۔ اگر لیگل نوٹس واپس نہیں لیا تو وہ سول اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔ میشا شفیع کاعلی ظفرکو بھیجا جانے والا لیگل نوٹس کاجواب 4 صفحات پر مشتمل ہے۔ جواب کے مطابق گلوکارہ ایک ادبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، ان کی والدہ صباء حمید کا پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک مقام ہے اور میشا خود ایک بڑی فنکارہ ہیں، وہ کسی پر بھی تہمت نہیں لگا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے اس لیے خاموش تھیں کیونکہ وہ بہت گھبرائی ہوئی تھیں اور اس صدمے سے باہر نہیں آ پارہی تھیں، لیکن جب انہوں نے علی ظفر کے خلاف آواز اٹھائی تو اس سے نا صرف وہ خود متاثر ہوئیں بلکہ ان کے دونوں بچے اور شوہر بھی متاثر ہوئے جبکہ اس سارے تنازع کے بعد دباؤ کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے ہیں اور اب وہ صرف ٹوئٹر پر موجود ہیں۔ -