Friday, March 29, 2024

مبینہ بلیک میلر میاں طارق ایف بی آر کا نادہندہ بھی نکلا

مبینہ بلیک میلر میاں طارق ایف بی آر کا نادہندہ بھی نکلا
July 17, 2019
ملتان( ویب ڈیسک ) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو بلیک میل کرنے والا ملتان کا تاجر میاں طارق ایف بی آر کا بھی نا دہندہ نکلا۔ ٹی وی سنٹر کے علاوہ کوئی اثاثے ایمنسٹی سکیم میں ظاہر نہیں کئے ۔ بلیک میلنگ سے حاصل ہونے والی بلیک منی اور لگژی گاڑیاں بھی ریجنل ٹیکس آفس سے چھپائی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جانب سے اپنے حلفیہ بیان میں ذکر کئے گئے ملتان کے شخص میاں طارق نے بلیک میلنگ سے حاصل کی گئی رقوم اور لگژی گاڑیاں ایف بی آر کے ریکارڈ سے اوجھل رکھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر جج ارشد ملک کی ویڈیوز میاں طارق نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کو 50 کروڑ روپے سے زائد اور لگژی گاڑی کے عوض فروخت کیں تاہم یہ رقم اور نہ ہی گاڑیاں ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں ظاہر کی گئیں ، اس سلسلے میں ایف بی آر زرائع کے مطابق جائیداد اور گاڑیوں کی چھان بین کے بعد میاں طارق کو نوٹس جاری کئے جائیں گے ۔