Thursday, April 25, 2024

مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کی تحریک منظور ہو گئی

مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کی تحریک منظور ہو گئی
September 18, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور ہو گئی۔ وفاقی حکومت نے مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا اپوزیشن کا مطالبہ کھلے دل کے ساتھ قبول کیا تو اپوزیشن نےکمیٹی کی سربراہی بھی مانگ لی۔ پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کی یکساں نمائندگی ہو جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چار حلقوں کا کہا تھا جس کیلئے چار سال لگے، کمیٹی کی تشکیل اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے، کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہو گی۔ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ کمیٹی قومی اسمبلی کے ممبران پر مشتمل ہو گی، سینیٹ کے ممبر نہیں ہونگے۔ کمیٹی کا چیئرمین وزیر اعظم کی منظوری سے نامزد کیا جائیگا ، اپوزیشن کی تجاویز قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن کے مطالبے کا احترام کیا جا رہا ہے، مقصد ایک ہی ہے کہ شفاف الیکشن ہونا چاہئے۔