Sunday, May 19, 2024

مبینہ آڈیو لیک اسکینڈل نواز شریف کا ریسکیو آپریشن لگ رہا ہے، اعتزاز احسن

مبینہ آڈیو لیک اسکینڈل نواز شریف کا ریسکیو آپریشن لگ رہا ہے، اعتزاز احسن
November 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اعتزاز احسن کا کہنا ہے مبینہ آڈیو لیک اسکینڈل نواز شریف کا ریسکیو آپریشن لگ رہا ہے۔

اعتزاز احسن نے پروگرام ہو کیا رہا ہے؟ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا علی احمد کرد جذباتی انسان ہیں لیکن انہوں نے باتیں بالکل ٹھیک کیں۔ ان کی باتوں کو جسٹس اطہر من اللہ نے سنبھال لیا تھا۔

کامران مرتضی بولے عدالتوں کو دیکھنا ہو گا آڈیو اصلی ہے یا جعلی؟ مبینہ ٹیپ سے نواز شریف اور مریم نواز کو کیس میں فائدہ نہیں پہنچے گا۔