Thursday, April 25, 2024

مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ، اینڈی مرے اور آندرے روبلف فائنل میں پہنچ گئے

مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ، اینڈی مرے اور آندرے روبلف فائنل میں پہنچ گئے
December 18, 2021 ویب ڈیسک

ابوظہبی (92 نیوز) مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور روس کے آندرے روبلف نے فائنل میں جگہ بنالی۔

سیمی فائنل مرحلے کے پہلے میچ میں اینڈی مرے کا مقابلہ اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال سے ہوا۔ برطانوی ٹینس اسٹار نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے رافیل نڈال کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

سیمی فائنل مرحلے کے دوسرے میچ میں روس کے آندرے روبلف نے کینیڈا کے ڈینس شپالوف کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے ہرایا۔