Monday, September 16, 2024

مایہ ناز ویسٹ انڈین کھلاڑی چندرپال نے کرکٹ کے میدانوں کو خیرباد کہہ دیا

مایہ ناز ویسٹ انڈین کھلاڑی چندرپال نے کرکٹ کے میدانوں کو خیرباد کہہ دیا
January 24, 2016
بارباڈوس (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین بلے باز شیونارائن چندرپال نے ہرطرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دو دہائیوں سے کرکٹ کھیلنے والے شیونارائن چندر پال نے 164 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی اور اپنی ٹیم کی طرف سے برائن لارا کے بعد سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں گیارہ ہزار 867 رنز بنائے ہیں۔ چندر پال نے 268 ون ڈے میچز کھیلے جن میں ان کا سکور آٹھ ہزار 778 رہا۔ مایہ ناز عالمی کرکٹر اپنی ٹیم کی طرف سے 22 ٹی 20 میچز بھی کھیل چکے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں مایوس کن کارکردگی دکھانے پر شیونارائن چندرپال سلیکٹرز کی نظروں میں اپنا مقام کھو بیٹھے تھے اور وہ مئی 2015ءسے ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے جبکہ انہیں ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا سنٹرل کنٹریکٹ بھی نہیں مل سکا۔ 8 ماہ کے طویل انتظار کے بعد بالآخر چندر پال نے ہر طرح کی کرکٹ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔