Sunday, September 8, 2024

ماہرین نے فروری کو کرہ ارض کا گرم تین مہینہ قرار دیدیا

ماہرین نے فروری کو کرہ ارض کا گرم تین مہینہ قرار دیدیا
March 15, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)ناساکاکہناہے کہ فروری دوہزارسولہ میں زمین کے درجہ حرارت میں خطرناک حدتک اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ماہرین نے فروری کوکرہ ارض کاگرم ترین مہینہ قراردے دیاہے۔ تفصیلات کےمطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث زمین کے درجہ حرارت میں ریکارڈاضافے نے ماضی کے تمام  ریکارڈتوڑدئیے۔ ناسا کی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمارمیں کہاگیاہے کہ فروری دوہزارسولہ میں کرہ ارض کادرجہ حرارت ایک اعشاریہ پینتیس ڈگری سیلسئس سے زائد ریکارڈکیاگیا جوکہ زمین کے  اوسط درجہ حرارت سے کئی گنا زیادہ ہےناساکاکہناہے کہ اسی سال جنوری  کے مہینے میں کرہ ارض کادرجہ حرارت ایک اعشاریہ پندرہ ڈگری سیلسیس  سے زائد ریکارڈکیاگیاتھا جوعصرحاضرکاسب سے زیادہ درجہ حرارت تھاتاہم یہ ریکارڈصرف ایک ماہ بعد ہی ٹوٹ گیا۔ ماہرین کاکہناہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کےباعث انٹارکٹیکا اور گرین لینڈ میں برف کی چادریں بڑی تیزی سے سکڑ رہی ہیں۔ جبکہ  بحر منجمدشمالی کی  برف ،کمپیوٹر سے لگائے گئے اندازوں سے بھی زیادہ تیزی سے پگھل رہی ہےجس سے سیارے پرپانی کا قدرتی توازن بگڑ رہا ہےماہرین زمین کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث  ماحولیاتی ایمرجنسی لگانے پرسوچ رہے ہیں۔