Thursday, March 28, 2024

ماہرین نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو زائد سپلائی کا نتیجہ قرار دیدیا

ماہرین نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو زائد سپلائی کا نتیجہ قرار دیدیا
August 31, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک فیصد کمی۔ قیمت میں کمی کو خام مال کی زائد سپلائی کا نتیجہ بتایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مندی کے رجحان پر سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے خام تیل کی زائد سپلائی کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔ منگل کو عالمی منڈی میں یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت تریسٹھ سینٹ کم ہو گئی جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت چھیالیس اعشاریہ تین پانچ ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت میں نوے سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ اڑتالیس اعشاریہ تین چھ ڈالر فی بیرل کی قیمت پر فروخت ہوا۔