Thursday, April 25, 2024

ماہرین نے 2400سال پرانا سمندری جہاز ڈھونڈ لیا

ماہرین نے 2400سال پرانا سمندری جہاز ڈھونڈ لیا
October 23, 2018
لندن ( 92 نیوز) سمندری آثار قدیمہ کے ماہرین نے دنیا کا 2400 سال پرانا سمندری جہاز ڈھونڈ نکالا۔ بحیرہ اسود کی تہہ میں دبے ہوئے اس جہاز کو 60 سے زائد ماہرین کی ٹیم نے دریافت کیا ہے  ، تین سال سے جاری اس منصوبے پر ماہرین نے اسپیشل ڈیپ واٹر کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے سمندری تہہ کا معائنہ کیا۔ ماہرین کے مطابق یہ جہاز اس زمانے کا ہے جب بحیرہ اسود کو تجارت کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔