Wednesday, April 24, 2024

ماہرین معاشیات منی بجٹ سے مایوسی کا شکار نظر آنے لگے

ماہرین معاشیات منی بجٹ سے مایوسی کا شکار نظر آنے لگے
September 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے منی  بجٹ ماہرین معاشیات نے مایوس کن  قرار دے دیا  ، ان کا کہنا ہے کہ اس سے مہنگائی  میں اضافہ ہوگا ، تاہم حکومت کی طرف سے کراچی  کے لیے   50 ارب روپے کے پیکج کا اعلان خوش آئندہ ہے۔ مفسر ملک نے منی بجٹ کو روایتی  قرار دے دیا کہتے ہیں بجٹ سے جو توقعات وابستہ تھی وہ پوری نہیں ہوئیں تاہم کراچی کے لیے 50 ارب  کے پیکج کا اعلان اچھا فیصلہ ہے۔ ماہر معاشیات  اسد رضوی بھی وفاقی حکومت کے منی بجٹ سے مطمئن نہیں ، ان کا کہنا ہے کہ منی بجٹ سے  مہنگائی میں  اضافہ ہوگا ،بجٹ میں کوئی  حیران  کن چیز  نہیں  ہے ۔ معاشی ماہرین  کہتے  پی ٹی آئی تبدیلی کا نعرہ  لگا کر حکومت میں آئی لیکن اس کی جانب سے بجٹ میں  روایتی چیزوں کو ہی دوہرایا گیا ہے ، جس سے عوام کو فائدہ نہیں ہوگا۔