Wednesday, April 24, 2024

ماہرین فلکیات نے نیبولا نامی رنگ برنگے ستارے کی غیرمعمولی تصویر بنا لی، سورج ڈوبنے پر نیبولا زمینی مدار کو روشن رکھتا ہے: ماہرین فلکیات

ماہرین فلکیات نے نیبولا نامی رنگ برنگے ستارے کی غیرمعمولی تصویر بنا لی، سورج ڈوبنے پر نیبولا زمینی مدار کو روشن رکھتا ہے: ماہرین فلکیات
May 29, 2015
چلی (ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات نے چلی کے ریگستان میں ایک بڑی ٹیلی اسکوپ کی مدد سے میڈوسا نیبولا نامی رنگ برنگے ستارے کی غیرمعمولی تصویر بنا لی ہے۔ میڈوسا نیبولا کی لی گئی تصویر اب تک سب سے زیادہ مفصل ہے۔ نیبولا گیس اور گرد کا ایک بڑا بادل ہے۔ ٹیلی اسکوپ سے لی گئی تصویر میں شعاعوں کے اخراج کو دیکھا جا سکتا ہے۔ نیبولا پر موجود گیسوں اور مالیکیولز سے متعلق تجزیہ کیا جا سکتا ہے اور اس چھوٹے سے ستارے پر کاربن اور آکسیجن کی مقدار بھی معلوم کی جا سکتی ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ نیبولا پر دو قسم کی متنازعہ گیسیں پائی جاتی ہیں۔ نیبولا نامی ستارہ اب معدوم ہوتا جا رہا ہے اور اس پر موجود نیوکلئیس انتہائی گرم ہیں۔ جب سورج ڈوب جاتا ہے تو نیبولا زمین کے مدار کو روشن رکھتا ہے۔ نیبولا سے ملنے والی معلومات سے زمین پر ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بھی سراغ لگایا جا سکے گا۔