Friday, April 26, 2024

ماہرین فلکیات نے بلیک ہول کی پہلی حقیقی تصویر جاری کر دی

ماہرین فلکیات نے بلیک ہول کی پہلی حقیقی تصویر جاری کر دی
April 10, 2019

 واشنگٹن (92 نیوز) ماہرین فلکیات نے بلیک ہول کی پہلی حقیقی تصویر جاری کر دی۔

جس بلیک ہول کی تصویر جاری کی گئی ہے اس کی لمبائی چارسو ارب کلومیٹر ہے جو زمین کے حجم سے تیس لاکھ گنا بڑا ہے۔

 سائنسدانوں نے اس بلیک ہول کو دیو کا نام دیا ہے۔ یہ بلیک ہول دنیا سے تقریباً پچاس کروڑکھرب کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 یہ تصویر دنیا کے مختلف حصوں میں نصب آٹھ ٹیلی سکوپ کےذریعے کھنچی گئی۔ نیدرلینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ہائینو فیلک کےمطابق یہ تصویر ایم ستاسی نامی کہکشاں سے لی گئی ہے جو ہمارے نظام شمسی سے بھی بہت بڑی ہے۔