Saturday, May 18, 2024

ماہرین صحت کا اسموگ میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

ماہرین صحت کا اسموگ میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ
November 14, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) دھند اور سموگ کے باعث جہاں شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں وہیں موٹر سائیکل اور گاڑی ڈرائیو کر نے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس موسم میں موٹر سائیکل گاڑی سواروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔


فضا میں چھائے غبارسے خاص طورپر موٹرسائیکل سواروں کیلئے سانس لینا بھی دوبھرہوجاتاہے ۔ ایسے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسموگ اور دھند کی وجہ سے شہریوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت رفتار کو آہستہ رکھنی چاہیے اور ہیلمٹ اور ماسک کا استعمال لازمی کرنا چاہئے ۔
ٹریفک ورڈنرز بھی شہریوں کو ہیلمنٹ اور ماسک پہننے کا ہی مشور دے رہے ہیں ۔
شہری بھی گرد آلود موسم میں احتیاطی تدابیراختیارکررہے ہیں ۔