Thursday, May 9, 2024

ماہرہ قتل کیس، ملزم ظاہر جدون کا پولیس حراست میں اعتراف جرم

ماہرہ قتل کیس، ملزم ظاہر جدون کا پولیس حراست میں اعتراف جرم
May 24, 2021

لاہور (92 نیوز) ماہرہ قتل کیس کے ملزم ظاہر جدون نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کرلیا۔

ظاہر جدون کو پولیس نے شامل تفتیش ہونے پر حراست میں لیا، ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ ماہرہ نشے میں تھی ، اس دوران جھگڑا ہوا، ماہرہ کو تین مئی کی صبح قتل کیا۔ ماہرہ کے قتل کا علم دوست اقراء کو تھا۔

ملزم نے بتایا، ماہرہ اپنی فیملی کو دبئی میں انٹرنشپ پروگرام کا بتا کر لاہور آگئی تھی، انہیں یہ پتہ تھا کہ ماہرہ 2019ء سے دبئی میں موجود ہے۔

پولیس کے مطابق ظاہر جدون مقتولہ ماہرہ کا عرصہ دراز سے دوست تھا، ماہرہ کی فیملی کا اس کیساتھ 2 سال سے رابطہ نہیں تھا۔ ظاہر جدون کو ماہرہ ویڈیوز سے بلیک میل کر رہی تھی، اسی بنا پر تنگ آکر قتل کی منصوبہ بندی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم ظاہر جدون قتل کرنے کے بعد اسلام آباد فرار ہو گیا تھا، اس کی فیملی کی دیرینہ دشمنی چل رہی ہے اور پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہ چکا ہے۔