Thursday, May 9, 2024

ماہرہ خان اور لبنانی اداکارہ کے عربی گانے پر رقص کی دھوم

ماہرہ خان اور لبنانی اداکارہ کے عربی گانے پر رقص کی دھوم
October 15, 2019
پیرس(92 نیوز) خوشبوں کے شہر پیرس کے تاریخی مقام ایفل ٹاور کے سامنے پاکستانی فلم سٹار ماہرہ خان اور لبنانی اداکارہ دانیلا رائم کے عربی گانے پر رقص نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ جامنی رنگ کے لباس پہنے ماہرہ خان کا لبنانی اداکارہ کے ہمراہ رقص پر مبنی ویڈیو پر نہ صرف پاکستانی فین دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں یہ ویڈیو مقبول ہو رہی ہے۔ پاکستانی فلم سٹار جہاں خوبصورتی میں بے مثال ہیں وہاں عربی موسیقی میں رقص پر بھی کمال رکھتی ہیں۔ ماہرہ خان پیرس کی مشہور کاسمیٹکس کمپنی کے ساتھ بھی منسلک ہیں اور یوں ان کا حالیہ دورہ پیرس جہاں ان کی دیگر مصروفیات پر مشتمل رہا۔ وہاں رقص پر مبنی ویڈیو بھی دلچسپ یاداشت بن گئی۔