Friday, April 19, 2024

ماہرفلکیات سامعہ خان نےعمران خان کودوبارہ شادی نہ کرنےکامشورہ دےدیا

ماہرفلکیات سامعہ خان نےعمران خان کودوبارہ شادی نہ کرنےکامشورہ دےدیا
October 30, 2015
لاہور(92نیوز)ماہر فلکیات سامعہ خان کہتی ہیں کہ عمران  خان اور ریہام کی شادی کا وقت غلط تھا شادی ناکام ہونے کا عمران خان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سامعہ خان کا کہنا تھا   عمران خان کو شادی راس نہیں ہے   یہ عمران خان کی قسمت کی خرابی ہے  اُنہیں اب شادی نہیں کرنا چاہیے۔ سامعہ خان نے متوالوں کے کپتان کو  تو  اب شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تاہم کہتی ہیں کہ ریہام تیسری شادی ضرور کریں گیں ، شادی غلط وقت پر ہوئی اور اُس کا نتیجہ بھی برا نکلا، عمران خان کی سیاسی زندگی پر اس کے منفی اثرات مرتب نہیں ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم دس شادیاں بھی کریں گے تو انہیں راس آئیں گی تاہم عمران خان کو شادی راس نہیںن ستارہ شناس نے تو عمران خان کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا  اب یہ کپتان پر ہے کہ وہ یہ مشورہ مانتے ہیں یا نہیں ۔