Friday, April 26, 2024

ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے باسٹھ سالہ خاتون کے سینے میں مصنوعی دل لگا دیا

ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے باسٹھ سالہ خاتون کے سینے میں مصنوعی دل لگا دیا
July 9, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے کارڈیو اسپتال میں ملکی اورغیرملکی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے باسٹھ سالہ خاتون نفیسہ میمن  کے سینے میں مصنوعی دل لگا دیا۔  62 سالہ نفیسہ میمن کا دل صرف 15 فیصد کام کرتا تھا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہی معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کی۔نفیسہ میمن کے بیٹے نے کہا کہ دل کے مریضوں کے لیے بین الاقوامی معیار کا علاج ملک میں ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ کامیاب آپریشن سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ مستقبل میں بہت سی قیمتی زندگیاں مصنوعی دل کی مدد سے بچائی جا سکیں گی ۔