Wednesday, April 24, 2024

ماہا طوفان کراچی سے 790 کلومیٹر کے فاصلے پر

ماہا طوفان کراچی سے 790 کلومیٹر کے فاصلے پر
November 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) بحیرہ عرب میں بننے والے چوتھے طوفان ماہا کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے  ، سمندری طوفان کراچی سے 790 کلو میٹر فاصلے پر ہے  جس سے ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ بحریہ عرب میں رواں سال کا چوتھا طوفان  ،  "ماہا" شدت اختیار کر چکا ہے  جس کے بعد اب وہ  کیٹگری ون میں داخل ہوگیا ۔ سمندری طوفان "ماہا" کراچی سے 790 کلومیٹر دور ہے  ، سائیکلون کے اطراف 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی  ہیں ،  موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں سمندری طوفان شمال مغرب کی جانب ہی آگے بڑھ رہا ہے ۔ چیف میٹرولوجسٹ کہنا ہے سائیکلون کل شام شمال مشرق کی جانب رخ کرکے بھارتی گجرات کی طرف بڑھے گا  اور 7 نومبر تک گجرات اور ممبئ کے درمیان ساحل سے ٹکرائے گا ۔