Thursday, May 9, 2024

ماہا خود کشی کیس،والد کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کیلئے عدالت میں درخواست

ماہا خود کشی کیس،والد کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کیلئے عدالت میں درخواست
September 17, 2020

کراچی ( 92 نیوز) ڈاکٹر ماہا خود کشی کیس میں اہم پیش رفت ، والد کی جانب سے  میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ۔  قبرکشائی، پوسٹ مارٹم، میڈیکل ٹیسٹ کی اجازت کیلئے بھی درخواست دائر کی گئی ۔

کراچی  کے علاقے  ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا خود کشی کیس کے معاملےمیں  پیش رفت آئی ، متوفیہ  کے والد اور کیس کے مدعی نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرادی ، ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی ،پوسٹ مارٹم اور مزید میڈیکل ٹیسٹ کی اجازت دینے کی بھی درخواست کردی ۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہا کا پوسٹ مارٹم کرنے  والے ڈاکٹر نے  غلط رپورٹ دی  ہے ،ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی ،پوسٹ مارٹم اور مزید میڈیکل ٹیسٹ  کی اجازت دی جائے ، پولیس نے بھی ابتداء میں ڈاکٹر ماہا شاہ کے واقعہ کو خودکشی قرار دیا تھا  اور  شواہد بھی اسی حساب سے جمع کیے۔

یاد رہے  18 اگست کو ڈیفنس میں ہوئے واقعہ کا مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت  میں درج ہے جس میں جنید ،وقاص، عرفان قریشی و دیگر افراد  نامزد ہیں ۔