Wednesday, May 1, 2024

ماہ مقدس کی آمد کیساتھ ہی جائے نماز ، ٹوپیوں اور تسبیح کی خریداری میں اضافہ

ماہ مقدس کی آمد کیساتھ ہی جائے نماز ، ٹوپیوں اور تسبیح کی خریداری میں اضافہ
May 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ماہ مقدس کی آمد کیساتھ ہی جائے نماز ، ٹوپیوں اور تسبیح کی خریداری میں بھی ریکارڈ سطح پر اضافہ ہوجاتا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ساتھ مساجد، گھر، گلی، محلوں اور بازاروں کی رونقوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

ماہ صیام کا پہلاعشرہ رحمت، دوسرا مغفرت، تیسرا آگ سے نجات کاہے

کراچی میں تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کی خریداری کیلئے شہریوں نے بازاروں کا رخ کیا ، ادھر کاروبار کی چمک دمک کے باعث دکاندار بھی مطمئن   ہیں ۔ ماہ مقدس  میں سب کی کوشش ہوتی ہےکہ نئی ٹوپی، تسبیح اور جائے نماز کے ساتھ عبادت کرے، اسی لئے خریداری میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔