Saturday, April 20, 2024

ماہ صیام کی آمد ، پشاور کے بازاروں میں رش بڑھ گیا

ماہ صیام کی آمد ، پشاور کے بازاروں میں رش بڑھ گیا
May 16, 2018
رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ رمضان قریب آیا تو پشاور کے شہریوں نے بھی سحر اور افطار کا بھرپوراہتمام کرنے کے لئے خریداری شروع کردی ، شہرکی بڑی مارکیٹوں میں اشیاء خورد ونوش کی خریداری اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ کوئی افطار میں پکوڑوں کی تیاری کےلئے بیسن خرید رہا ہے تو مصالحہ جات سے افطار کو چٹ پٹا بنانا چاہتا ہے، پورے مہینے کا راشن ایک ساتھ لے جارہا ہے۔ خریداری میں مصروف شہری اس بار بھی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں اور کہتے ہیں ناجائز منافع خوروں نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ وہ ماہ رمضان کی تمام ضروریات پوری کرکے بے فکری کے ساتھ یہ ماہ مبارک عبادات میں گزارنا چاہتے ہیں