Thursday, May 2, 2024

ماہ صیام کا پہلاعشرہ رحمت، دوسرا مغفرت، تیسرا آگ سے نجات کاہے

ماہ صیام کا پہلاعشرہ رحمت، دوسرا مغفرت، تیسرا آگ سے نجات کاہے
May 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) برکتوں رحمتوں اور سعادتوں والے ماہ صیام رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا  ،  رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا آگ سے آزادی کاہے ۔ ماہ صیام رمضان المبارک کی فضیلت دیگر مہینوں سے کہیں زیادہ ہے ، اسی بابرکت مہینے میں قرآن پاک کا نزول ہوا ، علماء کے مطابق ماہِ مبارکہ کو تین عشروں میں تقسیم کیا جاتا ہے ، پہلا عشرہ رحمت، دوسرا گناہوں سے معافی یعنی مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے ۔ علماء کے مطابق یہ ماہِ مبارک صبر اور خیر خواہی کا مہینہ ہے پہلے عشرے میںصاحبان ایمان اللہ پاک کی رحمتیں سمیٹتے ہیں ،پہلے عشرے میں یہ دعا مسلمان کثرت سے پڑھیں ۔

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ 

ترجمہ (اے میرے رب مجھے بخش دے ، مجھ پر رحم فرما،تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے )
ماہِ مقدس میں عبادتوں کا ثواب بڑھا دیا جاتا ہے ، روایت کے مطابق اس مہینے فرض عبادت کا ثواب ستر گنا تو نفلی عبادات کو فرض عبادت جتنا ثواب دیا جاتا ہے ۔

پہلی سحری پر پکوانوں کے خصوصی انتظامات کئے گئے ‏

پہلے عشرے میں اللہ پاک اپنی رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے ، مسلمان ذکرِ کثیر اور تسبیح و مناجات کے ذریعے قرب الہٰی کا حصول ممکن بناتے ہیں ۔