Tuesday, April 23, 2024

ماہ صیام کا پہلا جمعہ، ملک بھر کی مساجد میں سخت حفاظتی انتظامات

ماہ صیام کا پہلا جمعہ، ملک بھر کی مساجد میں سخت حفاظتی انتظامات
May 1, 2020
لاہور (92 نیوز) ماہ مقدس کے پہلے جمعۃ المبارک کے دوران مساجد میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے، سندھ میں دوپہر بارہ بجے سے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا جس کے باعث  نمازجمعہ کے اجتماعات نہیں ہوسکے۔ رمضان المبارک کا پہلے جمعۃ المبارک، ملک بھر کی مساجد میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے، پنجاب اور کے پی کی مساجد میں انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو وضو گھر سے کر کے آنے کی ہدایت کی گئی، نمازیوں کو اسکریننگ اور سینیٹائزنگ کے بعد مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ مساجد میں آنے سے قبل نمازیوں کا بخار بھی چیک کیا گیا اور مسجد کے گیٹ پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے، انتظامیہ کی جانب سے تمام نمازیوں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا، مساجد سے چٹائیاں اٹھا لی گئیں اورمناسب فاصلے پر نشانات لگائے گئے۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کو چالیس دن مکمل ہوگئے، کراچی میں آج رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو بھی دوپہر بارہ بجے سے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا، جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوسکے، صرف عملے کے ارکان نے ہی نمازجمعہ ادا کی۔ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں نے گھر پر نماز ظہر ادا کی، شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچنے کیلئے حکومت اور علمائے کرام کے فیصلے پر عمل کر رہے ہیں۔ کراچی والوں کا کہنا تھا بہت مشکل وقت ہے ایسے میں گھروں میں انفرادی عبادت کرکےاللہ سےخیر کی دعائیں کرنی چاہئیں۔