Friday, March 29, 2024

ماہ صیام آتے ہی منافع خور سرگرم،اشیا کی قیمتیں پہنچ سے باہر

ماہ صیام آتے ہی منافع خور سرگرم،اشیا کی قیمتیں پہنچ  سے باہر
May 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا مگر ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی اشیائےخورونوش کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔ کراچی میں لیموں کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جب کہ سیب کی قیمت میں بھی 30 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ فروٹ چاٹ کی جان کیلا ہے جوساٹھ سےاسی روپے درجن فروخت ہوتاتھامگر اب ایک پچاس روپے فی درجن ہوگیاہے ۔ رمضان سے پہلے منافع خوروں نے قیمتوں میں من مانااضافہ کردیاہے ،قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے ذمہ دار کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سےمنافع خوروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاجارہاہے ۔