Friday, April 19, 2024

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خورونوش کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خورونوش کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
April 15, 2021

کراچی (92 نیوز) ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خورونوش کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

فی درجن کیلے 70روپے اضافے کے بعد 150روپے کے ہو گئے۔ سیب 150 سے 250 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ تربوز 50 اور خربوزہ 80 روپے کلو ہو گیا۔ اسکے علاوہ موسمی سبزیاں 80 سے 120 روپے کلو ہو گئی۔ آلو پیاز اور ٹماٹر 40 سے 50 روپے کلو ہو چکا ہے جبکہ لیموں 500 روپے کلو کے حساب سے بکنے لگا۔ شہری زائد منافع خوروں سے تنگ دیکھائی دیتے ہیں۔

رہی سہی کسر گوشت نے پوری کر دی۔ شہر قائد میں چکن 450 روپےجبکہ گوشت 650 روپے کلو ہو چکا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ حکومات دعووں کے بجائے عملی اقدامات کرے تو صارفین ماہ رمضان میں کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔