Friday, March 29, 2024

ماہ رمضان میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح کے مناظر دیکھنے میں آئے

ماہ رمضان میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح کے مناظر دیکھنے میں آئے
May 17, 2018
ریاض (92 نیوز) رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ رمضان آ گیا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ رمضان کریم کی آمد آمد ہو اور مساجد کا ذکر نہ ہو یہ ممکن ہی نہیں، اور مساجد میں وہ تین فضیلت و برکت والی مساجد جن کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا کہ تین مسجدوں کے علاوہ کسی مسجد کی جانب باقاعدہ سفر کا ارادہ کر کے نہ جایا جائے، مسجدالحرام ، مسجد نبوی اور مسجد اقصی ۔ مسجد نبوی اورمسجد الحرام  میں پہلی تراویح اداکی گئی  جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے نماز تراویح پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ نماز تراویح کے بعد سحری کا اہتمام کیا گیا۔ غربا میں سحری کاسامان تقسیم کرنا مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کا خاصا ہے۔ دنیا کی دیگر مساجد کی طرح عراق کے شہر بغداد کی جامع مسجد شیخ عبدالقادرجیلانی کی رونقیں بڑھ گئیں ۔ فرزندان اسلام نے عقیدت و احترام کے ساتھ نماز تراویح اور دیگر عبادات کا اہتمام کر کے خوب رحمتیں سمیٹیں۔ آج دنیا کے کئی ممالک میں مقیم مسلمان پہلےروزے سے ہیں۔ افطار کے وقت صدقات وعطیات دینے والے فراخ دل مسلمانوں کےخرچ پر دستر خوانوں کی کئی کلومیٹر طویل قطاریں بچھ جائیں گی جہاں ہر رنگ ونسل کا مسلمان بلا تفریق اپنے بھائیوں کے ساتھ افطار کرےگا۔ یہ محبت صرف اسلام کا امتیاز ہے، یہ رحمت صرف امت مسلمہ کا اعزاز ہے۔