Friday, April 26, 2024

ماہ ربیع الاول کے آغاز کیساتھ ہی میلاد مصطفی ؐ منانے کا سلسلہ شروع ہو گیا

ماہ ربیع الاول کے آغاز کیساتھ ہی میلاد مصطفی ؐ منانے کا سلسلہ شروع ہو گیا
November 11, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) ماہ  ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں میلاد مصطفیٰ ﷺ شایان شان منانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ، مختلف شہروں میں ریلیوں اور محافل کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈیرہ مراد جمالی میں  میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا ، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ علما نے حبیب خدا ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی  ۔ اوکاڑہ میں ربیع الاول کا آغاز ہوتے ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوا ،  ہر طرف عاشقان رسول ﷺجھومتے دکھائی دے رہے ہیں  ۔ کبیروالا میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام استقبالیہ ریلی کا انعقاد کیا ۔ اس دوران فضا درود و سلام کی صداؤں سے گونج اٹھی ۔ ریلی میں بزرگ ،بچے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے بلند  کئے۔ شکرگڑھ میں ربیع الاول کی مناسبت سے مشعل بردار ریلی کا اہتمام کیا گیا ، جبکہ ہر ایک کی زبان پر آمد مصطفے ﷺ  مرحبا مرحبا کی صدا ئیں تھیں ، ریلی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔