Saturday, May 11, 2024

ماہ آزادی آگیا، فیصل آباد کے بازاروں میں اس بار ہلالی ماسک کی انٹری

ماہ آزادی آگیا، فیصل آباد کے بازاروں میں اس بار ہلالی ماسک کی انٹری
August 6, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) ماہ آزادی آگیا، فیصل آباد کے بازاروں میں سبز ہلالی رنگ چھا گیا، جھنڈے، جھنڈیوں اور بیجز کے ساتھ اس بار ہلالی ماسک نے نئی انٹری دی ہے۔ پھر چھائی سبز پرچموں کی بہار ہے، ملی جوش و جذبہ کا ہو رہا ہے پرچار، فیصل آباد گھنٹہ گھر کے امین پور بازار میں دکانیں سج گئیں جہاں دستیاب ہے جشن آزادی کا سارا سامان، لیکن وبا کے ان دنوں میں جشن آزادی کا آیا ہے موقع دکانداروں نے مارا موقع پہ چوکا۔ نئے نویلےآزادی ماسک متعارف کروا دئیے، سفید رنگ کے ماسک پر چھپی ہیں بابائے قوم کی تصاویر تو کہیں ہلالی پرچم کے رنگ ہیں چھائے، خریداروں کو بڑے بھائے۔ فی ماسک صرف دس روپے میں، ادھر سبز ہلالی جھنڈیاں، جہازی سائز کے پرچم، رنگے برنگے بیچز کی خریداری بھی شروع ہو گئی۔ سجاوٹی اشیاء جہاں سوھنی دھرتی کی سج دھج بڑھائیں گے وہیں ہر محب وطن ہاتھوں میں پکڑ کر جھنڈیاں گنگنائے گا دل دل پاکستان، جیوے جیوے پاکستان آزادی کا جشن ہے دھوم سے مناناہے لیکن خود کو کورونا وبا سے بھی بچانا ہے، اسی لیے ہلالی ماسک ہاتھوں ہاتھ بک رہے ہیں۔