Friday, May 17, 2024

ماؤں کے عالمی دن پر پاکستانی کھلاڑیوں کا خراج تحسین

ماؤں کے عالمی دن پر پاکستانی کھلاڑیوں کا خراج تحسین
May 10, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ماں تجھے سلام، ماؤں کے عالمی دن پر  پاکستانی کھلاڑیوں کا ماؤں کوخراج تحسین پیش کیا ، کھلاڑیوں نے ٹوئٹرپر محبت کا اظہار کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے۔

ماؤں کے عالمی دن پر پاکستانی  کھلاڑیوں نے اپنی ماؤں کو  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے ،

وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ماں آج  آپکی بہت کمی محسوس ہو رہی ہے ، جب آپ میرے ساتھ تھیں تو میرا ہر دن مدرڈے ہوتا تھا۔

فاسٹ باؤلر حسن علی  نے پیغام میں اپنی ماں کا شکریہ ادا کیا،سابق پاکستانی باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے ماں سے محبت کےاظہار میں غزل شیئر کی۔

ویمن کرکٹر سدرہ امین نے اپنے پیغام میں لکھا بچوں کی زندگیوں میں ماؤں کا بہت اثر ہوتا ہے۔

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض،احمد شہزاد اور ہاکی پلیئر عماد بٹ نے بھی  ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔