Friday, March 29, 2024

ماں کی مامتا مر گئی !!! فیصل آباد میں ماں نے 6سالہ بیٹی اور 4سالہ بیٹے کو موت کی نیند سلا دیا

ماں کی مامتا مر گئی !!! فیصل آباد میں ماں نے 6سالہ بیٹی اور 4سالہ بیٹے کو موت کی نیند سلا دیا
June 28, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں ماں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنے دو بچوں کو موت کے گھات اتاردیا۔ 6 سالہ مافیہ اور 4سالہ مبشر اپنی ہی ماں کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ تھانہ ڈجکوٹ میں گھریلو ناچاقی، لڑائی جھگڑے پر ملزمہ سلمہ بی بی نے اپنے ہی دو بچوں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا جس کے بعد ملزمہ موقع واردات سے فرار ہوئی مگر علاقہ مکینوں نے اسے پکڑ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق سلمہ بی بی اپنے خاوند سے لڑائی، جھگڑے کے بعد دو بچوں کے لے کر میکے آئی تھی جہاں ملزمہ نے آج اپنے جگر کے گوشوں کو وحشیانہ موت کی لوری سنا دی۔ چار سالہ مافیہ اور چھ سالہ مبشر کی موت کے بعد علاقہ سوگوار ہے تاہم پولیس نے ملزمہ سلمہ بی بی کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔