Sunday, September 8, 2024

ماں کی درخواست مسترد !!! عدالت نے بچے دادا کی تحویل میں دیدئیے، آہ و بکا کرتی ماں بےہوش ہو گئی

ماں کی درخواست مسترد !!! عدالت نے بچے دادا کی تحویل میں دیدئیے، آہ و بکا کرتی ماں بےہوش ہو گئی
August 28, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی تحویل کی ماں کی درخواست مسترد کر کے دادا کے ساتھ جانے کی اجازت دی تو ماں سے رہا نہ گیا۔ بچوں کو سینے سے لگانے کیلئے آہ و بکا کرتی رہی اور سڑک پر گر کر بیہوش ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کے روبرو سیالکوٹ کی خاتون ر ضوانہ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار خاتون نے کہا کہ سسرال والوں نے اسے گھر سے نکال دیا اور بچے چھین لئے، اس کی اولاد اسے واپس دلائی جائے۔ پانچوں بچے پیش ہوئے تو عدالت کے روبرو بڑے بیٹے احمد علی نے ماں کیخلاف بیان دیا اور ساتھ جانے سے سے انکار کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خاتون کا اپنے شوہر سے جھگڑا چل رہا ہے جس پر عدالت نے حبس بے جا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بچوں کو دادا کی تحویل میں دیدیا۔ جیسے ہی بچے کمرہ عدالت سے باہر آئے تو چار بچوں نے دادا کی بجائے ماں کے ساتھ جانے پر اصرار کیا۔ دادا نے سارا ماجرا دیکھا تو بچوں کو زبردستی کھینچنا شروع کردیا جس سے ماں کی مامتا تڑپ گئی۔ ماں نے بچوں سے ملنے کیلئے آہ و بکا کرنا شروع کر دی۔ چیخ و پکار کی کہ اسے اس کے بچوں سے ملایا جائے۔ بچوں کو سینے سے لگانے کیلئے ہاتھ پاوں مارے تو سڑک پر جا گری۔ بچے بھی ماں کو ملنے کیلئے تڑپے لیکن دادا نے بچوں کو ساتھ لیا اور گھر روانہ ہو گیا۔