Friday, April 19, 2024

ماؤں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ماؤں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
May 12, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ ماں کا ہر رُوپ نرالا اور ماں کی لوریاں ممتا کی مٹھاس و محبت کاعکاس ہیں۔ ماں کا جگر اولاد کے سارے درد سمیٹ لیتا ہے۔ ماں اپنی علالت، اپنی تکلیفوں اور اپنے مسائل کو اولاد کے مسائل سے کبھی آگے نہیں سمجھتی۔ ماں خود مرتی ہے لیکن اپنی اولاد کو جیتے دیکھناچاہتی ہے۔ ایسی ہی ایک ماں کی مثال شمالی لاہور کے علاقے چائنہ اسکیم کی ساجدہ بھی ہے۔ ساجدہ خودعلیل ہے لیکن دن رات محنت کرکے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا چاہتی ہیں۔ ساجدہ بی بی کے بچے اپنی ماں کی محبت کے قدردان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لئے ماں اپنے دکھوں کو بھی بھول جاتی ہے۔ ماؤں کے عالمی دن پر اولاد یاد رکھے یا نہ رکھےعزم وہمت کی مثال ساجدہ ایک ایک پل اپنے بچوں کے لئے جیتی ہے۔  اج کی مائیں کم سہی لیکن کل کی نانیوں، دادیوں پردادیوں سے سنی گئی لوریاں گاتی ہیں تو پھول سے بچے آنکھیں موند کر پریوں کے دیس میں چلے جاتے ہیں۔ شیریں بول جگر گوشوں کو پیار سے تھپکتے ہیں تو نندیا آپنی آغوش میں لے لیتی ہے۔ دنیا آج ان لوری گاتی ماؤں کا دن منا رہی ہے جن کی آغوش کا کوئی ثانی نہیں۔ لورریاں چند ماموں سے شروع ہوتی ہیں اور پریوں کی کہانیوں پر ختم ہو جاتی ہے۔ ماں کی محبت بھری لوریوں کو سلام