Sunday, April 28, 2024

ماں کا دودھ بچے کو بیماریوں سے بچاتا ہے : طبی ماہرین

ماں کا دودھ بچے کو بیماریوں سے بچاتا ہے : طبی ماہرین
November 2, 2015
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان میں غذائی قلت کے باعث ہزاروں بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں جنہیں بچانے کے لئے پیدائش سے لیکر چھ ماہ تک بچوں کو ماں کا دودھ پلانے سے متعلق آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماں کا دودھ نعمت خداوندی ہے۔ یہ بچوں کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ کوئٹہ میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق ایک روزہ سیمینار ہوا جس میں محکمہ صحت کی جانب سے بلوچستان میں غذائی قلت سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہزار میں سے سولہ فیصد بچے غذائی قلت کے باعث موت کا شکار ہوتے ہیں۔ صوبے میں غذائی قلت کی نہایت خراب صورتحال پر قابو پانے کے لئے اقدامات کے ساتھ پیدائش سے لیکر 6 ماہ تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا ضروری ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماں کو چاہیے کہ بچے کو چھ ماہ کے دوران صرف اور صرف دودھ پلائے تاکہ اس کی ذہنی و جسمانی نشو ونما ہو سکے۔ ماں کا دودھ بچوں کو پیٹ کی بیماریوں سمیت دیگر کئی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس کی غذائی قلت پوری ہونے سے بچہ صحت مند ہو تا جوکہ صحت مند معاشرے کی نشانی ہے۔