Saturday, May 18, 2024

ماں بچہ صحت پروگرام میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ماں بچہ صحت پروگرام میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
February 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے ماں بچہ صحت پروگرام میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے  ۔ گزشتہ دور حکومت میں شروع ہونے والے  منصوبے میں بھی کروڑوں روپے کے گھپلوں کے انکشافات سامنے آنے لگے۔ وزیراعلیٰ  کی انسپکشن ٹیم نے معاملات کی فوری تحقیقات اور کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ سی ایم آئی ٹی کی دستاویزات کے مطابق  اسپتالوں میں ادویات  فراہمی کے نام پر کورئیر کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکہ دیا گیا جب کہ ادویات کی خریداری اور دیگر ٹھیکے مہنگے دینے کیلئے پیپرارولز سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اسپتالوں میں ایمبولینسز کو فی کلومیٹر 20 کے بجائے 35 روپے ٹھیکہ دیا گیا ۔ دستاویزات کے مطابق وئیر ہاؤس میں ادویات رکھنے کا ٹھیکہ بھی غیر قانونی طور پر اسی کمپنی کو دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی اور سیکرٹری پائمری ہیلتھ سے جواب طلب کرلیا گیا۔