Sunday, May 5, 2024

ماں بچہ صحت پروگرام میں 1 ارب 63 کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ماں بچہ صحت پروگرام میں 1 ارب 63 کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
April 20, 2018
لاہور (92 نیوز) ماں بچہ صحت پروگرام میں دوران آڈٹ 1 ارب 63 کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ۔ بے ضابطگیوں میں بغیر منظوری  ایمبیولینسز کی خریداری، زائد  بجٹ  کا استعمال ،ٹیکس کٹوٹی ،ریکارڈ ،نان رجسٹرڈ  فرمز سے اشیاء خریدنے کے معاملے سر فہرست ہیں ۔ ذرائع کے مطابق 4 کروڑ 93 لاکھ 6 ہزار روپے سے   گاڑیوں  کو ایمبیولینس میں تبدیل تو کروایا گیا لیکن نہ تو اسکا ریکارٖڈ آڈٹ کرنے والوں کو فراہم نہیں کیا گیا  اورنہ  ہی محکمہ قانون سے اس کنٹریکٹ  کی منظوری لی گئی  حتٰی کہ پی سی ون  میں ایمبیولینسز  کو تیار کروانے کی منظوری بھی نہیں  لی گئی ۔ ایمبیولیسز میں  امریکہ یا جاپان کے گیس  سلنڈرز کی بجائے چائنہ کے سلنڈر لگوائے گئے اور قیمت میں فرق کے حوالے سے کنٹریکٹر سے اضافی رقم وصول کی گئی۔