Thursday, May 9, 2024

ماں اور بیٹا گھر کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

ماں اور بیٹا گھر کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق
December 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ سعید آباد گلشن مزدور  میں ماں اور بیٹا  گھر کےٹینک میں ڈوب کر پراسرار طور پرہلاک ہوگئے،اہلخانہ نے خودکشی کاخدشہ ظاہر کردیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ سعیدآباد کےگلشن مزدور میں چھبیس سالہ شازیہ اور اس کا چھ ماہ کا بیٹاعبدل احد  گھر کےٹینک میں پراسرارطورپرگرکرہلاک ہوگئے۔ خاتون کےبھائی  کاکہناہےکہ اس کی بہن ذہنی دباوکاشکار تھی ، لگتاہےبیٹے کو مار کرخود کشی  کی ہے۔ خاتون کی  ڈیڑھ برس پہلے شادی ہوئی تھی۔ پولیس نےماں بیٹے کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔