Monday, May 13, 2024

ماؤں اور بچوں میں غذائیت کی کمی کے مسائل پر ہوتا کام ، ایپ لائیو اسٹاک سیکٹر کا قابل ستائش کردار !

ماؤں اور بچوں میں غذائیت کی کمی کے مسائل پر ہوتا کام ، ایپ لائیو اسٹاک سیکٹر کا قابل ستائش کردار !
March 1, 2021

 ضرورت مند گھرانوں کو Goats اور Poultry Birds کی فراہمی نمایاں تبدیلیاں لانے کا موجب بنی ہے ،

 92 نیوز (بیورو رپورٹ ) ایکسیلیریٹڈایکشن پلان (ایپ) صوبہ سندھ کے 23 اضلاع میں جاری ، ورلڈ بینک فنڈڈ پروگرام ہے جو حکومت سندھ کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت ماؤں اور بچوں میں غذائیت کی کمی اور اسکے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے ممکنہ حل میں کردار ادا کررہا ہے۔

پروگرام کی سب سے خاص بات اسمیں7 اہم سیکٹرز کی شمولیت ہے۔ غریب گھرانوں میں موجود ماؤں اور بچوں کی غذائی ضروریات کا تذکرہ ہو ، ا نکی صحت افزاءخوراک اور روزمرہ کھانے پینے میں پروٹین، وٹامنز ، منرلز، کاربوہائڈریٹس وغیرہ کی بات کی جائے تو پھر بکریاں ، مرغیاں، دودھ اور انڈوں کی اہمیت سے انکار کسی صورت ممکن نہیں ۔

aap لائیو اسٹاک کا شعبہ ایک جانب ضرورتمند گھرانوں کو بکریاں اور مرغیاں فراہم کرکے ا ہم ذمے داری نبھا رہا ہے  اور دوسری طرف  اسی سیکٹر کی جانب سے دیگر متعلقہ امور کا انجام دیا جانا با لخصوص نیوٹریشن سے وابستہ صورتحال کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔

 مربوط اور موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں ، مثبت نتائج کے حصول کے لیے پُرامید ہیں ، ڈاکٹر نزیر کلہوڑو

 میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ، سندھ انسٹیٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ کراچی اور aap لائیو اسٹاک سیکٹر کے پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نزیر حسین کلہوڑو کا کہنا تھا کہ غذائیت کی کمی کا شکار فیملیز کو بکریوں اور مرغیوں کی فراہمی سے فوری فوائد تو حاصل ہوئے ہی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جانوروں کی افزائش نسل بھی ہوئی جس کی بدولت پسماندہ گھرانوں کو حاصل ہونے والا استفادہ کئی  گُنا بڑھ گیا ، جہاں 5 بکریاں دی گئی تھیں وہاں اب 20 ہو گئی ہیں، موجودہ وقت میں گھرانوں کے پاس خاطرخواہ مقدار میں مرغیاں اور بکریاں موجود ہیں ۔

ایپ لائیو اسٹاک سیکٹر کی پرفارمنس اور پروگریس پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نزیر نے بتایا کہ سندھ کے 17 اضلاع میں مجموعی طور پر 16000 سے زائد گھرانوں کو Goats,Poultry Birds اور ہر فیملی کو 50kg  پولٹری فیڈ بھی فراہم کی گئی ہے ، 2,33,000  فیملیزکو لائیو اسٹاک مینجمنٹ ، Disease مینجمنٹ اور  Animal-rearing پر کاؤنسلنگ جیسا ضروری کام سرانجام دیا گیا، 93,500 گھرانوں میں موجود جانوروں کی ایک بہت بڑی تعداد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے تاکہ وہ بیماریوں سے محفوط رہ سکیں ، ویکسین خراب ہونے سے بچ سکیں ا س اہم مسئلے اور ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے 24 اضلاع میں 38 ’’ کولڈ چین ڈیپ فریزرز  ‘‘  فراہم کیے جاچکے ہیں ’’اپنے اہداف کا  %77  حاصل کرچکے ہیں باقی 23 فیصداس سال پورا ہو جائے گا‘‘ ڈاکٹر نزیر کا پُراعتماد لہجہ انکے ارادوں کی کامیابی کا مظہر تھا ۔

 چیلنجز کاذکر کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ سماجی رویوں میں تبدیلی ناگزیر ہے ، رورل ایریاز میں عورتوں کو انکے تمام تر حقوق حاصل ہوں توبہت سے مسائل جنم ہی نہ لیں ، نیوٹریشن سے متعلق غلط فہمیوں کو دور ہونا چاہیے ،، Finance سے متعلق مسائل کا بھی اکثر و بیشتر سامنا رہتا ہے تاہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ثابت قدمی سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ر ہیں ۔