Friday, May 10, 2024

ماڑی پور روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ ، خاتون جاں بحق

ماڑی پور روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ ، خاتون جاں بحق
October 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ماڑی پور روڈ کے قریب ڈبل کیبن اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جان کی بازی ہارگئی   جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ۔ ماڑی پور میں گزشتہ رات 2 گاڑیوں میں تصادم  ہوا جس میں  خاتون جان کی بازی ہارگئی، جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ،پولیس نے ڈبل کیبن کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ،عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نشے کی حالت میں تھے۔ حادثے کا شکار خاندان کا تعلق ہندو براری سے تھا اور مذہبی تہوار سے واپس گھر جارہے تھے ۔زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں  جن میں سے تین  افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔