Saturday, April 27, 2024

ماڑی پور روڈ پر پانی کی قلت کیخلاف عوام کا احتجاج

ماڑی پور روڈ پر پانی کی قلت کیخلاف عوام کا احتجاج
June 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پانی کی عدم فراہمی کیخلاف لیاری کے مکینوں کا صبر جواب دے گیا عوام نے ماڑی پور  روڈ کو احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ احتجاج کے باعث  شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا اور کنٹینرز کی لائنیں لگ گئیں، جبکہ ایمبولینس کیلئے بھی راستہ نہیں کھولا  ،مظاہرین نے انتظامیہ سے مذاکرات کرکے 4 گھنٹے بعد احتجاج ختم کیا ۔ پانی کی عدم فراہمی کیخلاف لیاری کے مکین ایک مرتبہ پھر سراپا احتجاج  بن گئے ۔  مَرد، خواتین اور بچے ہاتھوں میں ڈنڈے ٹھائے سڑکوں پر نکل آئے ۔ ماڑی پور روڈ پر احتجاج کے باعث دونوں ٹریک پر ٹریفک کا پیہہ جام ہوگیا  ، کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں،بسیں نہ ملیں تو مسافروں کو پیدل مارچ کرنا پڑا  ، موٹرسائیکل سواروں نے  فٹ پاتھ کو ہی راستہ بنایا  ،مظاہرین نے ایمبولینس کیلئےبھی راستہ نہ دیا ۔ مظاہرین نے سڑک پر ہی ٹینٹ لگاکر دھرنا دیا  ، گرمی کے باعث بے ہوش ہونے والے خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا ، احتجاج میں شریک خواتین حکمرانوں پر پھٹ پڑیں ۔ مظاہرے میں شریک خکاخاتون کا کہنا تھا دن بھر کام کے بعد رات کو پانی کیلئے مارے مارے پھرتے ہیں ۔ ماڑی پور روڈ پر بدترین ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔