Saturday, April 20, 2024

ماڈل گرل نایاب کے قاتلوں کا پولیس دو ہفتے بعد بھی سراغ لگانے میں ناکام

ماڈل گرل نایاب کے قاتلوں کا پولیس دو ہفتے بعد بھی سراغ لگانے میں ناکام
July 26, 2021

لاہور (92 نیوز) پولیس دو ہفتے بعد بھی لاہور ڈیفنس میں ماڈل گرل نایاب کے قتل کے ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ مقتولہ کے سوتیلے باپ، بھائی اور دو دوستوں کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔

لاہور ڈیفنس میں ماڈل گرل نایاب کا قتل!، پولیس دو ہفتے بعد بھی ملزمان کا سراغ لگانے میں بے بس ہے، ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش تبدیل کرکے سی آئی اے پولیس کے حوالے کردی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے مقتولہ کے سوتیلے باپ ، بھائی اور دو دوستوں کو شامل تفتیش کرلیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے مشکوک نوجوان کو بھی سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ماڈل نایاب کو 12 جولائی کو ڈیفنس کے علاقہ میں قتل کیا گیا تھا۔