Wednesday, March 27, 2024

ماڈل ٹاون قتل عام کی منصوبہ بندی وزیراعظم ہاوس میں ہوئی، عملدرآمد شہبازشریف نے کرایا: ڈاکٹر طاہر القادری

ماڈل ٹاون قتل عام کی منصوبہ بندی وزیراعظم ہاوس میں ہوئی، عملدرآمد شہبازشریف نے کرایا: ڈاکٹر طاہر القادری
June 29, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری ایئرپورٹ سے رہائش گاہ پہنچتے ہی حکومت پر پھٹ پڑے اور کہا کہ سب جانتے ہیں قاتل کون ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاون پر کسی جے آئی ٹی کی ضرورت ہی نہیں۔ قتل کی منصوبہ بندی وزیرا عظم ہاوس میں ہوئی جبکہ عمل شہباز شریف نے کرایا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے قاتلوں کو سب جانتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قتل کی منصوبہ بندی وزیر اعظم ہاو¿س میں تیار ہوئی۔ طاہر القادری نے عسکری قیادت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح کراچی میں آپریشن کیا گیا۔ اسی طرح سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کےلئے یہاں بھی آپریشن کیا جائے۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ انصاف کے حصول کےلئے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا۔ حکومت نے پولیس کو قتل عام کے اختیارات دے رکھے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی تحریک کے کارکن پر امن ہیں لیکن حکومت جان بوجھ کر حالات خراب کرتی رہی۔