Monday, May 13, 2024

ماڈل ٹاؤن کے گھر کو منی لانڈرنگ کا ذریعہ بنایا گیا ، فردوس عاشق اعوان

ماڈل ٹاؤن کے گھر کو منی لانڈرنگ کا ذریعہ بنایا گیا ، فردوس عاشق اعوان
December 7, 2019
گوجرانوالہ ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شریف خاندان نے ماڈل ٹاؤن کا گھر منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا ۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  شریف خاندان ٹی ٹیز کے ذریعے اکاؤنٹ میں آنے والے پیسے کا حساب دیں ، جب ان سے جواب مانگا جائے تو یہ بھول جاتے ہیں کہ جیسے علاج قیدی کا حق ہے تو قانون کا تقاضہ ہے کہ مجرم قانون کے سامنے جوابدہ ہو ۔ ٖڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس خاندان کی قانون سے محبت اس وقت دیکھنے کو ملتی ہے جب یہ اقتدار میں ہو، جب یہ اقتدار میں نہیں ہوتے تو یہ آئین و قانون کو کمزور کرتے ہیں، گزشتہ چار روز سے شہبازشریف فیملی کے حوالے سے ٹی ٹی شریف خاندان کی کارستانیاں مسلسل بے نقاب ہورہی ہیں، ان کے ترجمان آئیں بائیں شائیں کرکے 18سوالوں کے جواب دینے سے گریز کررہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ نسل درنسل اس ملک کو وائسرائے ہند کی طرح ملک و قوم کو مقروض بنا کر ملکی خزانے کو اپنی ذاتی شاہ خرچیوں پر لٹاکر ایک خاندان اسی طرح لندن میں مقیم ہے،،عمران خان کے بغض میں ان کے ترجمان ایک سال کی کارکردگی کا جواب مانگتے ہیں۔