Tuesday, April 23, 2024

ماڈل ٹاؤن کیس ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو نوٹس جاری

ماڈل ٹاؤن کیس ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو نوٹس جاری
November 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں 12 سیاسی رہنماوں کی بطور ملزمان طلبی کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دئیے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے عوامی تحریک کی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ وکیل عوامی تحریک نے موقف اختیار کیا ہائی کورٹ نے دو ایک کے تناسب سے فصلہ سنایا۔ سابق حکومت پنجاب کے خلاف شواہد ہیں۔ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی عدم پیام کے باعث ٹرائل تاخرس کا شکار ہوا۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ اگر سیاسی رہنمائوں کیخلاف کیس بنتا ہوا تو الگ ٹرائل ہو جائے گا۔ دو ججز نے کہا پہلے ٹرائل مکمل ہونے دیں، تیسرے جج نے دوبارہ تحقیقات کی رائے دی۔ ایڈووکٹج جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ عدالت نے سانحہ ماڈٖل ٹاون کے ٹرائل پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ عوامی تحریک نے اپیل میں نواشریف، شہبازشریف، رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، چوہدری، نثار، پرویز رشید سمیت 12 سیاسی رہنماوں کی بطور ملزم طلب کرنے کی استدعا کی ہے۔ ٹرائل کورٹ کے بعد ہائی کورٹ نے بھی رہنماوں کی بطور ملزم طلبی کی استدعا مسترد کر دی تھی۔