Sunday, September 8, 2024

ماڈل ٹاؤن میں گرنیوالی 14لاشوں کا جواب حکمرانوں کو دینا ہوگا : طاہر القادری

ماڈل ٹاؤن میں گرنیوالی 14لاشوں کا جواب حکمرانوں کو دینا ہوگا : طاہر القادری
July 10, 2016
  راولپنڈی(92نیوز) پاکستان عوامی تحریک  کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ لاشیں گرائی گئیں  حکمرانو ں کو اس کا جواب دینا ہو گا ۔ لال حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو لاشیں گرانے کی  نہ معافی ملے  گی اور نہ ہی دیت  سے معاملہ حل ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کا بہت جلد دھڑن تختہ ہونیوالا ہے ۔