Sunday, September 8, 2024

ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا

ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا
July 16, 2016
ملتان(92نیوز)معروف  پاکستانی  ماڈل قندیل بلوچ کو  قتل  کردیا گیا پولیس کے مطابق بھائی وسیم نے گلا دبا کر قندیل بلوچ کو قتل کیا قندیل بلوچ کسی نہ کسی حوالے سے خبروں میں رہتی تھیں ۔ تفصیلات کےمطابق خبروں میں غیر معمولی طور پر ان رہنے والی فوزیہ عظیم عرف  قندیل بلوچ کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ قندیل بلوچ  بے باک بیانات اور متنازع ویڈیوز کے باعث   مسلسل خبروں کی زینت رہیں۔ مارچ انیس سو نوے  میں پیدا ہونے والی قندیل بلوچ نے شوبز میں مناسب مواقع نہ ملنے پر سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ متنازع بیانات اور ویڈیوز نے قندیل بلوچ کو ملک کی معروف ترین ماڈل بنا دیا۔ قندیل بلوچ عمران خان سے شادی کی خواہشمند تھیں  جس کا اظہار انہوں نے  کئی بارمیڈیا میں بھی کیا۔ قندیل بلوچ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفیوں کا بھی  خاصا چرچا رہا قندیل بلوچ نے دو ہزار آٹھ میں شادی کا اعتراف کیا لیکن  شادی زیادہ دیر نہ چلی سکی دو افراد نے قندیل سے شادی کا دعویٰ کیاتھا۔ قندیل بلوچ نے کچھ روز قبل  قتل کی دھمکیاں  ملنے  کا انکشافات کرتے ہوئے  حکومت سے سکیورٹی کی اپیل کی تھی  تاہم حکومت کی جانب  سے قندیل بلوچ کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔