Friday, March 29, 2024

ماڈل ایان کے منی لانڈرنگ کیس کی بدلتی صورتحال

ماڈل ایان کے منی لانڈرنگ کیس کی بدلتی صورتحال
March 21, 2015
اسلام آباد(نائنٹٰی ٹو نیوز)منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان سے تفتیش کے معاملے پرکسٹم اورانکم ٹیکس حکام میں ٹھن گئی۔ تفتیشی ٹیم بھی ملزمہ سے ٹھوس شواہد حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ عبوری چالان بھی بغیر کسی ثبوت کے مرتب کیا گیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں کسٹمز کی تفتیشی ٹیم کوئی پیش رفت تو نہیں دکھا سکی ،،تاہم ماڈل آیان سے تفتیش کے معاملے پر کسٹمز اورانکم ٹیکس کے محکموں میں سرد جنگ ضرور شروع ہو گئی ہے ،جس سے تفتیشی عمل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔ ایان سے جیل میں انکم ٹیکس افسروں کی تفتیش پرکسٹمز حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہےجنکا مؤقف ہے کہ کرنسی سمگلنگ مقدمے میں محکمہ انکم ٹیکس تفتیش نہیں کرسکتا،دوسری جانب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حربے صرف اصل حقائق سےتوجہ ہٹانے کےلئے استعمال کئے جارہے ہیں۔ کسٹمز حکام نے صرف مخصوص مقاصد کے لئے کرنسی سمگلنگ کی تشہیرکروائی ۔ آیان کیخلاف عبوری چالان بغیر کسی ثبوت کے مرتب کیا گیا،جبکہ ہائی کورٹ میں ایان کی درخواست ضمانت کے خلاف بھی کسٹمز کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔